’پی ٹی آئی باہمی اختلافات کا شکار، سمجھ نہیں آرہی کرنا کیا ہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی باہمی اختلافات کا شکار ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی کرنا کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر آزاد ارکان کے بارے میں خدشات ہیں تو انکوائری کروائیں، ان سے طویل مشاورتی ملاقاتیں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد ازکان کو کسی نے یرغمال نہیں بنایا وہ اسمبلی میں کھلے عام بیٹھے ہوئے تھے، آزاد ارکان چھپ کر نہیں کھلے عام پارلیمنٹ آٗئے تھے، انہوں نے ضمیر کی آواز پر آئینی ترمیم کو ووٹ دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آرہے ہیں، ان کو سمجھ نہیں لگ رہی کرنا کیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے نامزدگی کے بعد بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے، 26ویں آئینی ترمیم پر دو ماہ مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اطلاعات کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔