یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان نامزد
اسلام آباد: خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے جج یحییٰ آفریدی کو اگلے چیف جسٹس پاکستان کے طور پر نامزد کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی تقریری کیلیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوتہائی اکثریت نے یحییٰ آفریدی کے نام کی منظوری دی۔ سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس منصور علی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے اور جسٹس یحییٰ آفریدی تیسرے نمبر پر تھے۔
دورانِ اجلاس ذرائع نے بتایا تھا کہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے یحییٰ آفریدی کے نام پر اصرار کیا۔
کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کا نام وزیر اعظم کو ارسال کر دیا جن کی ایڈوائس پر صدر مملکت نئے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری دیں گے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی
خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز شامل ہیں۔