’پی ٹی آئی کی حمایت جسٹس منصور علی شاہ کیلیے مشکلات کا باعث بنی‘

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت جسٹس منصور علی شاہ کے لیے مشکلات کا باعث بنی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج کا نوٹ بطور ایک سینئر جج ہے، ہمارے لیے سپریم کورٹ کے تینوں سینئر ترین ججز معزز ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت ہی جسٹس منصور علی شاہ کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کسی گروپ بندی کا حصہ نہیں رہے، ان کے خطوط کے معاملات، اختلافی نوٹس ان چیزوں سے خود کو دور رکھا۔

رانا ثنا نے کہا کہ وکلا کا ایک گروپ ہے جو پی ٹی آئی کی حمایت کرتا ہے وہ تحریک کی باتیں کررہا ہے، بی این پی کے سینیٹز نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا اور اختر مینگل کو راضی کیا، لابی میں اختر مینگل بی این پی سینیٹرز سے بات کرنا چاہتے تھے انہوں نے انکار کیا۔

ن لیگی رہنما نے ہا کہ بی این پی کے سینیٹرز نے اپنی مرضی سے ووٹ کیا ہے کسی نے مجبور نہیں کیا، قاسم رونجھو نے جو اداروں پرالزام لگایا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، الزام کوئی نہیں ہے انہوں نے اختر مینگل کو دھوکا دینا تھا اور دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں آزاد ارکان کو زبردستی لانے کا الزام پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، آزاد لوگوں نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے، مرضی سے آئئے اور مرضی سے کہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔