چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد: نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر زرداری نئے چیف جسٹس کی منظوری دیں گے۔
سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس یحییٰ آفریدی تیسرے نمبر پر تھے۔
سنیارٹی میں جسٹس منصورعلی شاہ پہلے اور جسٹس منیب اختردوسرے نمبر پر تھے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا، ان کا نام وزیراعظم کو بھیجا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں تینوں ججوں کے نام پر غور کیا گیا، اتفاق رائے سے جسٹس یحییٰ آفریدی نے نام پر اتفاق کیا گیا، کوشش کی کہ اپوزیشن میں شامل ہوا اجلاس مؤخر کیا گیا۔
اعظم نذیر نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت نامزد کیا گیا، پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے پارلیمانی کمیٹی کو اختیار دیا۔