امریکی صدر کا اسرائیل سے امن دستوں پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل سے اقوام متحدہ کے امن مشن کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک رپورٹر کے سوال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ "بالکل مثبت طور پر” اسرائیل سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر فائرنگ بند کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
ان کے تبصرے ایسے واقعات کے بعد ہیں جب اسرائیلی حملے میں امن دستے میں شامل اہلکار زخمی ہوئے تھے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی۔
بائیڈن انتظامیہ نے اکثر یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنی فوجی کارروائیوں کے پہلوؤں کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم، اسرائیل نے اکثر بظاہر بغیر کسی نتیجے کے کام جاری رکھا ہے امریکہ نے اس کی جنگ کے لیے اب تک غیر مشروط فوجی اور سفارتی مدد فراہم کی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے تصدیق کی ہے کہ نقورہ میں واقع اس کا ہیڈکوارٹر 48 گھنٹوں میں دوسری بار دھماکوں کی زد میں آیا۔