’برکس اجلاس 2024: بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا‘
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس 2024 میں بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برکس بلاک میں پاکستان کی رکنیت کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔
پاکستان کی رکنیت کا معاملہ برکس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس 22 سے 23 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں ہوگا۔
واضح رہے کہ برکس تنظیم روس کے نیم خود مختارعلاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔