قومی بچت سیونگ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کےلیے اہم خبر

نیشنل سیونگز نے حال ہی میں پچھلے ماہ ستمبر میں بچت اکاؤنٹ سمیت مختلف مصنوعات پر دیے جانے والے منافع کی شرح پر نظر ثانی کی ہے۔

اس سے قبل نیشنل سیونگز پر سرمایہ کاروں کو 19 فیصد کا منافع دیا جارہا تھا تاہم اب اس منافع کی شرح کو کم کرکے 16 فیصد کردیا گیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو منافع ہر سال 30 جون کو دیا جاتا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل افراد اپنی سرمایہ کاری کی تاریخ اور رقم/ پرافٹ سے قطع نظر منافع پر15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے۔

بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ظاہر نہ ہونے والے افراد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح سرمایہ کاری اور رقم/ پرافٹ کی تاریخ سے قطع نظر منافع کا 35 فیصد ہوگی جبکہ زکوٰۃ بھی قواعد کے مطابق لاگو ہوگی۔

خیال رہے کہ قومی بچت مرکز یا قومی بچت بینک چھوٹے سرمایہ کاروں کو اس طریقے سے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے سیونگ اکاؤنٹ پیش کرتا ہے جس سے ان کی روزمرہ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بچت اکاؤنٹ، قومی بچت کا سب سے پرانا اور اعلیٰ ترین پروڈکٹ ہے، جو کہ اپنے سرمایہ کار کو ہفتے میں تین بار جمع کی گئی رقم نکالنے کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔