ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ہوشیار !

اسلام آباد : ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، اب 5 تا 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی رولزکی منظوری دےدی، جس کے تحت اب ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پراپیگنڈے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

سائبرکرائمز میں ملوث افراد کو پانچ سے پندرہ سال تک سزا اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

گیارہ ماہ بعد نیشنل این سی سی آئی اے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کیخلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔

نگراں حکومت نے دسمبر دوہزار تئیس میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا ہے، متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔