کتے کا پیچھا کرنے والا نوجوان موت کے منہ میں کیسے گیا؟ فوٹیج سامنے آگئی
بھارتی ریاست تلنگانہ میں کتے کا پیچھا کرنے والے نوجوان کے موت کے منہ میں جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو حیدر آباد کے چندا نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پرائیڈ ہوٹل میں نوجوان کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔
23 سالہ ادے نامی نوجوان کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے تھا جو ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل کی تیسری منزل پر اس نے کتے کو بھگانے کی کوشش کی اور اس کے پیچھے بھاگا۔
ایک موقع پر بھاگتے ہوئے وہ غلطی سے ہوٹل کی کھڑکی سے نیچا گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اتوار کے روز ہوٹل میں انتظامیہ کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔