ترکیہ میں دہشتگردوں کا خوفناک حملہ

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردوں کے خوفناک حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے دھماکا پھر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترک ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کمپنی ٹی یو ایس اےایس پر حملہ کیا گیا ہے، دہشت گردوں نے عمارت کے مرکزی دروازے پر دھماکا کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والی فوٹیج میں ابتدائی طور پر انقرہ کے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے سے قصبے کہرامانکازان کے مقام پر دھوئیں کے بڑے بادل اور ایک بڑی آگ کو دیکھا گیا ہے۔ میڈیا نے جائے وقوعہ پر ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے اور وہاں فائرنگ کے تبادلے کی فوٹیج بھی دکھائی ہے۔

حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔ سرکاری انادولو ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ہنگامی خدمات کو سائٹ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔