زخمی شوہر نے کئی سال بعد صحتیاب ہوتے ہی خدمت گزار بیوی کو طلاق دے دی

بیوی نے دن دیکھا نہ رات 6 سال تک مسلسل زخمی شوہر کی خدمت کی لیکن احسان فراموش نے صحتیاب ہوتے ہی خدمت گزار بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی رچا لی۔
کہتے ہیں عورت کے خمیر میں خدمت شامل ہے بالخصوص اسلامی معاشرے میں خواتین کو شوہر کی خدمت کا درس دیا گیا ہے۔ ملائیشیا میں ایک خاتون نے 6 سال تک زخمی شوہر کی دن رات دیکھ بھال کی جس کا بھیانک صلہ اسے طلاق کی صورت میں ملا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں ملائیشیا میں ایک خاتون نے کار حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر کی 6 سال تک خدمت کی تاہم شوہر نے ٹھیک ہوتے ہی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق نورل سیازوانی کا شوہر لگ بھگ 6 سال قبل ایک کار حادثے میں اتنا شدید زخمی ہوگیا تھا کہ چلنا تو درکنار وہ اپنے پیروں پر کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔
ایسے میں نورل نے اپنی ساری تکالیف کو پس پشت ڈال کر شوہر کی خدمت میں دن رات ایک کر دیے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ شخص حادثے کے 6 سال بعد دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوگیا۔