نامزد چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ پر پالیسی دے دی

اسلام آباد : نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ پر پالیسی دے دی اور کہا جن کیسز میں قانون چیلنج ہو ان کی الگ کیٹیگری بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا گیا، جسٹس شاہدوحید نے کہا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، یہ مقدمہ تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے، جس پر وکیل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا یہی چاہیے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ رجسٹرارآفس کوآئینی بنچ سےمتعلق پالیسی دیدی ہے، جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو ان کی الگ کیٹیگری بنانےکی ہدایت کی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح کی ضرورت والےمقدمات ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے مختلف بنچز نے گزشتہ روز بھی مقدمات آئینی بنچ منتقل کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔