حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کچھ ہفتے قبل ہوئی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر کو ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔

ہاشم صفی الدین کی شہادت پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے قسام بریگیڈز نے بیان جاری کیا۔ اس نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں شہید کے کردار کی تعریف کی۔

قسام بریگیڈز نے کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر اور مضبوطی میں ان کی عظیم شراکت کا بھی ذکر کیا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ہاشم صفی الدین کو ان کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔