ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں منسوخ کردیں
ممکنہ اسرائیلی رد عمل کے پیش نظر ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک فضائی کمپنیوں کا یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ان متعلقہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق کرنا ہے۔
‘ٹرکش ایئر لائنز’ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ البتہ ‘پگاسس’ نے اس سلسلے میں مسافروں کے لیے بکنگ کو بند کردیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔