ایران اسرائیل کے سائبر حملوں کو کیسے ناکام بنا رہا ہے؟

ایرانی سائبرڈیفنس مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی اسرائیلی سائبر حملوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
ایک بیان میں ایرانی سائبر ڈیفنس نے بتایا کہ سائبرحملوں سے بچاؤ کیلئے بہترین حل مقامی تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے اور ہم بنیادی نظام کو استعمال کرتے ہیں اسی لیے اسرائیلی سائبر حملے ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کےکئی سائبر حملوں کو اب تک ناکام بناتے آرہے ہیں ایرانی مفادات کیخلاف اسرائیلی حملےجاری ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حساس معاملات میں غیرملکی ٹیکنالوجی پر بھروسہ نہیں کرتے اور پیجرز دھماکوں سے ظاہر ہوتا ہے غیرملکی ٹیکنالوجی قابل بھروسہ نہیں۔
الجزیرہ نے ایران کی مقامی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لبنان میں تخریب کاری کے مہلک حملوں نے چند ہفتوں بعد ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی لگائی ہے جبکہ ایران نے ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
ایران نے موبائل فون کے علاوہ کسی بھی الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے فلائٹ کیبن میں یا کارگو میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔