بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ و سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچی تھیں اور ان کو لاہور کیلیے روانہ ہونا تھا، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پلان میں تبدیلی کے بعد وہ اب لاہور کے بجائے پشاور جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بشریٰ بی بی کو لاہور کے بجائے پشاور جانے کیلیے قائل کیا، ان کے ساتھ عمر ایوب اور مشال یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

اب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد بخیر و عافیت پشاور پہنچ گئی ہیں، وہ کچھ وقت کیلیے صوبائی دارالحکومت میں قیام کریں گی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بشریٰ بی بی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مشال یوسفزئی کے ساتھ پشاور پہنچیں، ان کو پروٹوکول میں پشاور لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔