پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتار
ایبٹ آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، پاسپورٹ پھاڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
پاکستان میں رہنے والے افغان باشندوں نے طوطا چشمی اور احسان فراموشی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرڈالی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے بے حرمتی کرنے والے دونوں افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
افغان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ پھاڑنے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عظمت اللہ اور عظمت دین شامل ہیں۔
اس سے قبل پچھلے ماہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے بھی بدتہذیبی کی انتہا ک تھی، سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ پاکستانی قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کو دعوت دی تھی، افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔
افغان قونصل جنرل کے اس طرزعمل کو غیرمعمولی واقعے کے طور پر دیکھا گیا تھا جو کہ سفارتی آداب کے بالکل برخلاف اور غیر مہذبانہ تھا۔