اسرائیلی لابنگ فرمز اور حکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ کررہی ہیں، شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لابنگ فرمز اور حکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام جج صاحبان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، جسٹس منصورعلی شاہ بھی نہایت ہی قابل احترام جج ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جوڈیشری کا احترام کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا مولانا فضل الرحمان والا ڈرافٹ ٹھیک ہے ، 26 ویں ترمیم کے مسودے میں پی ٹی آئی والے بھی بلاواسطہ شامل تھے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو یاد ہے بانی پی ٹی آئی نے باجوہ صاحب کی تعریف میں قصیدے پڑھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا لائف ٹائم توسیع دینے کو تیار ہوں اقتدار سے نہ نکالیں ، یہ انقلابی تب بنتا ہے جب اقتدار سے باہر ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی لابنگ فرمزاورحکومت پی ٹی آئی کی سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیلی جریدوں نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں لکھا میڈیا نے حمایت کی اور مختلف ممالک میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں قراردادیں لائی جارہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو لاؤنچ کیا گیا ہے، گولڈاسمتھ فیملی بانی پی ٹی آئی کیلئےجوکررہی ہے سب کو معلوم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔