حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے، عمر ایوب

سرگودھا: اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں عمر ایوب، صنم جاوید،احمدخان بھچر اور دیگر پیشی کے لئے عدالت پہنچے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، ان کو ضمانت کے بعد محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیاہے، محبوب قائد بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اورنوازشریف کو ہونا چاہیے جنہوں نےغیرقانونی طورپرگاڑیاں لیں جبکہ محسن نقوی نےگندم خریداری میں ساڑھے چار سوارب کا فراڈ کیا۔

انھوں نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، بشریٰ بی بی بانی کی طاقت ہیں،کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔