دہشتگردی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ

اسلام آباد: سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 3 قیدی وینز پر حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے، گاڑیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 18 سے 20 تھی، حملہ آوروں میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا،ا حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا ردعمل

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ قیدی وینز پر حملے کا واقعہ پولیس نے خود کروایا ہے، ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی اور دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔