لڑکیاں 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کریں، اسما عباس

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کرلیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ 25 سے 26 سال کی عمر میں یا 30 سال سے پہلے شادی کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے لڑکیوں کی پڑھائی بھی مکمل ہوجاتی ہے۔
اسما عباس نے کہا کہ 30 سال کی عمر میں میچور ہوجاتی ہیں وہ اپنی بات کو بہتر سمجھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں 18 سے 19 سال کی عمر میں لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات کررہی ہیں کہ شوہروں کو انہیں آگے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔