میری بیٹی رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا سے جلتی ہے، ردھیما کپور

ردھیما کپور ساہنی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ سپراسٹار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی ننھی بیٹی راہا کپور سے جلتی ہے۔

نیٹ فلکس کی ’فیبولس لائیوز ویس بالی ووڈ وائیوز‘ کے نئے سیزن سے ردھیما کپور کی انٹرویو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سمارا اپنی کزن راہا سے بہت جیلس ہوتی ہے، اس موقع پر ان کے ساتھ شوہر بھارت ساہنی اور نیتو کپور بھی موجود تھے۔

اس انٹرویو کے دوران نیتو کپور نے بتایا کہ میں نے ردھیما کو کہا کہ تمہاری ایک اور اور اولاد ہونی چاہیے اس پر ان کی بیٹی نے کہا کہ شوہر بھارت کو پسند نہیں، بھارت ساہنی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیتی سمارا کو بھائی بہن پسند نہیں۔

ردھیما نے کہا کہ سمارا جب سے پیدا ہوئی ہے میں اپنے بھائی کے بچے کو گود میں نہیں اٹھا سکتی، اگر سمارا موجود ہے تو آپ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا کو نہیں لے سکتے۔

رنبیر کی بہن نے اعتراف کیا کہ سمارا بہت جیلس ہوتی ہے، ان کی ماں نیتو نے کہا کہ تم بھی بچپن میں ایسی ہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔