پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق پی ائی اے نجکاری کا عمل کل دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائےگا۔ بولی کا عمل 1بجکر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا۔ بولی کھولنے کاعمل 6 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کی حتمی منظوری کل نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سےلی جائے گی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی سے بھی کل قومی ایئرلائن کی نجکاری کی منظوری لی جائےگی۔

وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزوپرائس کی منظوری سرکولیشن سےحاصل کی جائےگی۔ بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر رکھی تھی۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔

نجکاری سے حکومت کو ائیرلائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔