شعبہ تفتیش میں مزید بہتری کیلیے سندھ پولیس کا ایک اور اہم قدم

کراچی: سندھ پولیس نے شعبہ تفتیش میں مزید بہتری کیلیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو کیس فیلومینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے افسران کا اجلااس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ڈاکٹر فیاض حسین شاہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈی آئی جیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا کو ڈی آئی جیز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز اور آئی ٹی کی جانب سے سافٹ ویئرز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ 70 سے 80 فیصد پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں کیسز کا اندراج ہو چکا ہے، اس ریکارڈ کو آن لائن باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز نے بتایا کہ پی ایس آر ایم ایس اور سی ایف ایم ایس کے الحاق سے مقدمات کی تفصیلات کو آن لائن کیا جا سکے گا، ثبوت، دستاویزات، عدالتی کارروائی و دیگر معلومات کو محفوظ بنایا جا سکے گا جبکہ ایف آئی آر اندراج سے عدالتی فیصلے تک تمام تفتیشی امور اور عدالتی کارروائی کی آن لائن مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ ڈاکٹر فیاض حسین شاہ نے کہا کہ دونوں سسٹمز کے الحاق سے دستاویزی غلطیاں، غیر ضروری تاخیر اور عدم تعاون ختم ہو سکے گا، سسٹم کے باہم منسلک ہونے سے شعبہ تفتیش اور پراسیکیوشن برانچ میں روابط کو تقویت ملے گی۔

ڈاکٹر فیاض حسین شاہ نے کہا کہ دونوں محکمے مقدمہ اندراج کے پہلے دن سے ایک پیج پر کام کریں گے بلکہ تعاون بھی یقینی بنائیں گے، سسٹم کے الحاق اور دونوں محکموں کے تعاون سے کنوکشن کی شرح میں مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔