خوشخبری: پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل!

اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے پاسپورٹ بنوانے کیلیے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی گئی جس کے مطابق شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کیلیے اپلائی کر سکتا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے اس متعلق کہا کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔