کراچی میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان

کراچی: شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فینسی نمبرپلیٹس اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر18 ہزار586چالان کئے گئے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 2 ہزار 513چالان کالےشیشوں پر ، ایک ہزار988چالان فینسی نمبر پلیٹس اور 107 چالان پولیس بلیولائٹس لگانے پر کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 513چالان ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 2ہزار832چالان ون وےکی خلاف ورزی اور 399 چالان اسٹاپ لائن کی پابندی نہ کرنے پر کیے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ غفلت اور لاپرواہی سےگاڑی چلانے والے افراد کے 887 چالان ہوئے جبکہ ایک ہزار 504 چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پرکیے گئے۔

اس کے علاوہ 205 چالان لین کےغلط استعمال پر جبکہ سب سے زیادہ 3 ہزار 364 چالان نوپارکنگ اور ایک ہزار 521 چالان موٹر سائیکل کے دونوں اطراف نمبر پلیٹس نہ ہونے پرکیے گئے، اس کے ساتھ ہی رکشوں کے753 چالان ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔