حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع
14 نومبر کو کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معاملے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے نوٹس کا جواب جمع کرادیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ان کے کونسل ایڈوکیٹ سیف الدین نے جواب جمع کرایا۔ ڈی ایم او سینٹرل کا کہنا ہے کہ جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔
ڈی ایم او سینٹرل کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم الرحمان کو کل متعلقہ حکام کے سامنے خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کل 3 بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خود یا کونسل کے ذریعے پیش ہوکر جواب دیں۔