عطا اللہ تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا۔

عطا اللہ تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت نہیں ہوئی ہے، ابھی ان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس بھی منطقی انجام کو پہنچنا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان کی رہائی کا امکان تو بالکل نہیں ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ مقدمات عدالتوں میں ہیں، سیاسی انتقام کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملوں کے واقعات پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے، 9 مئی کے وقت ان کی بہنیں اور بھانجا جائے وقوع پر موجود تھے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت تھیں کہ یہ کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی کی ابھی ضمانت نہیں ہوئی۔

’توشہ خانہ ٹو کیس بہت سے شواہد موجود ہیں ابھی ٹرائل چل رہا ہے۔ ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھا تو ضمانت ختم بھی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل میں پیشی ضروری ہے۔ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔