پی ٹی آئی نے مسلسل احتجاج کیا اس سے اہمیت کھو جاتی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلسل احتجاج کیا اس سے اہمیت کھو جاتی ہے۔

نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال کا مناسب وقت نہیں ہے، مسلسل احتجاج کے بجائے پکا ہاتھ ڈالنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) احتجاج میں روڈ بند ہوتا ہے اور نہ املاک کو نقصان پہنچتا ہے، ہم نے 14 ملین مارچ کیے لیکن اپنے مجموعے پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے لیکن جس انداز میں ایکسپوز ہو رہے ہیں اچھی بات نہیں، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی کی احتجاج کیلیے حکمت عملی مکمل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹیوں سے اخلاف ہوتے ہیں لیکن تلخی نہیں ہوتی، پی ٹی آئی کے ساتھ تلخی تھی اسے کم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، تلخی کو اعتدال پر لے آئے تو اچھی سیاسی انگیجمنٹ بن جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بینظیر بھٹو دور سے ہی ہم آنگی نہیں رہی، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بلکہ صرف حکومت کا سہارا ہے، حکومت کا حصہ نہ ہوں تو ناراضی کے مرحلے تو آتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔