آرمی چیف کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، اسلحہ و سازو سامان کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور اسلحے سمیت سازو سامان کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دوست ممالک کی دفاعی نمائش میں شرکت کو سراہا، پاک فوج کے سپہ سالار نے مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی۔

دفاعی نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، دفاعی نمائش میں 333 بین الاقوامی اور 224 مقامی شرکا شریک ہیں جبکہ 36 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ 17 ممالک پہلی بار نمائش میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فوجی حکام اور دفاعی مندوبین سے بات چیت بھی کی، دفاعی نمائش میں شاہپر تھری بغیر پائلٹ طیارہ توجہ کا مرکز رہا، پاکستانی ساختہ شاہپر تھری ڈرون کا دفاعی نمائش میں افتتاح کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔