پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں پیش کی گئی اہم شرائط سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات میں پیش کی گئیں اہم شرائط سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج کال کی واپسی بانی کو فوری ریلیف سے مشروط کردی۔

ذرائع کے مطابق شرائط میں کہا گیا ہے کہ بانی پر بنائے تمام جھوٹے کیس ختم کیے جائیں فوری رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی معاملات کی وجہ سے رہائی میں وقت لگے تو بانی کو پشاور جیل منتقل کردیا جائے، مختلف جیلوں میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی کو رہا کروانے سمیت تمام مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔