پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات اچھا اقدام ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات اچھا اقدام ہے، بانی پی ٹی آئی کو ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کوئی بات نہیں کررہی یہ حکومت کا پی ٹی آئی کو لالی پاپ ہے، بانی پی ٹی آئی آج ریلیز ہورہے ہیں نہ ہی 24 نومبر کو ریلیز ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس سال کی یہ آخری کال ہے آئندہ سال مزید آئیں گی، کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت ہوگی اور وہ سیاست بھی کرینگی۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ باہر بھی آگئیں اور وہ سیاست بھی کررہی ہیں، پوری پارٹی کو ریلیف بھی مل رہا ہے اور مراعات بھی مل رہی ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور باقی سب کو ریلیف مل رہاہے، 24 نومبر کی کوئی فائنل کال نہیں اس کے بعد بھی کئی کالز آئیں گی، 26ویں ترمیم منظور ہوچکی ہے 27ویں ترمیم بھی جلد آجائےگی۔

انھوں نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل تیزی سے ہورہا ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی بےچین ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک قدم پیچھے ہٹیں اور خاموشی اختیار کریں، بانی پی ٹی آئی کےقریب لوگ ہی ان کو تباہی کی طرف لےکر جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔