کرم میں‌ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں معصوم شہریوں بشمول خواتین، بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں خواتین، بچوں سمیت جاں بحق افراد کی بلندی درجات، اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے، ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کوتباہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے مثالی سزا دی جائے گی، تخریب کار بزدلانہ کارروائیوں سے بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں وہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔