جو بائیڈن جاتے جاتے تیسری عالمی جنگ شروع کرانا چاہتے ہیں، ٹرمپ جونیئر

واشنگٹن: جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، ٹرمپ جونیئر نے اس اقدام کو تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے خطرے سے تشبیہ دے دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے سوشل میڈیا پر لکھا جو بائیڈن میرے والد کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے تیسری عالمی جنگ شروع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے لکھا ’’ایسا لگتا ہے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ وہ تیسری جنگ عظیم شروع کر دے، اس سے پہلے کہ میرے والد کو امن قائم کرنے اور جان بچانے کا موقع ملے۔‘‘

واضح رہے ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو روس کے اندر امریکی ساختہ لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے بائیڈن کا یہ اقدام دنیا کو سنگین خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ اس سے قبل یوکرین کو امریکی اسلحہ روس میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ایک بڑے عطیہ دہندہ ڈیوڈ ساکس نے کہا ’’ٹرمپ نے انتخابات میں یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کا واضح مینڈیٹ حاصل کیا ہے، لیکن جو بائیڈن اپنے آخری دو مہینوں میں اس جنگ کو مزید ہوا دینا چاہتے ہیں، کیا اس کا مقصد ٹرمپ کو بدترین صورت حال کے حوالے کرنا ہے؟‘‘

واضح رہے کہ روئٹرز نے کہا ہے کہ یوکرین چند دنوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کی رینج 300 کلومیٹر تک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔