پنجاب میں مارکیٹس اور تفریحی مقامات کب سے کھلیں گے؟ اعلان ہوگیا

لاہور: پنجاب میں اسموگ میں کمی کے باعث پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے صوبے بھر کے تفریحی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق تفریحی مقامات کو کل سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ان مقامات میں پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈ، آوٹ ڈور اسپورٹس شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی مقامات رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہر قسم کے فیسٹیول اور نمائش کی بھی اجازت ہوگی۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہوں گی، فارمیسز، تندور، ڈیپارٹمنل و گروسری اسٹورز سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید بتایا گیا کہ بیکریوں کو بھی 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔