گھر پر دوسری بار حملے کے بعد نیتن یاہو کا اگلا قدم؟

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ایک ماہ میں دو بار حملہ ہو چکا ہے جس کے بعد وہ ایک اہم فیصلے پر غور کر رہے ہیں۔

العربیہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے گھر پر حملے کے بعد شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے ہفتے کے روز بحیرہ روم کے ساحل پر قیصریہ میں اپنے گھر پر دو فلیئر بم پھینکے جانے کے واقعے کے بعد اس رونن بار کو سیکیورٹی میں ناکامی پر برطرف کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سنیچر کے روز اسرائیلی وزیراعظم کی قیصریہ میں واقع رہائش گاہ پر دو فلیئر بم پھینکے گئے تھے تاہم اس وقت نیتین یاہو اور ان کی فیملی گھر میں موجود نہیں تھی۔

اسرائیلی پولیس اور انٹرنل سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے مذکورہ حملے کے ایک روز بعد اتوار کو واقعے میں ملوث 3 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

عدالت نے 30 دن کے لیے تفتیش یا ملزمان کی شناخت کے بارے میں معلومات شائع کرنے پر پابندی کا حکم دیا۔ اس لیے مشتبہ افراد کی شناخت یا ان کے مقاصد کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد میں ایک اسرائیلی فوج کا سینئر ریزرو افسر بھی شامل ہے جس نے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔