حرمین شریفین میں بچوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

سعودی عرب حرمین شریفین میں زائرین کے بچے اکثر اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں، عام طور سے والدین حرمین ذمہ داران سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کو حاصل کرلیتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس مرحلے کو مزید آسان بنانے کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر79 پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بچوں کو فراہم کئے جانے والے ان مخصوص کڑوں پر والدین کا رابطہ نمبر اور اہم معلومات فیڈ (درج) کی جاتی ہیں۔اس مہم کو“آپ کا بچہ مسجد الحرام میں محفوظ ہے”کا عنوان دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی ٹیم بچے کے گم ہونے کی صورت میں کڑے پر درج والدین کے نمبر پر فون کرکے ان سے فوری رابطہ قائم کرلیتی ہے۔

انتظامیہ نے حرمین شریفین آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ مسجد الحرام آتے وقت بچوں کے لیے حفاظتی کڑے حاصل کرنا نہ بھولیں۔ کیونکہ اس سے آپ کا بچہ محفوظ ہوجائے گا۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حرمین شریفین میں انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کے لیے خدمات کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بھی کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔