حج 2025 : فضائی ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ عازمین کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے والے عازمین کے لئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کر دی گئی۔

عازمین حج کو مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 89ہزار 505 عازمین حج کو فائدہ پہنچے گا۔

عازمین حج کو گزشتہ برس کے مقابلے 14 ہزار روپے کم ادا کرنا ہوں گے ، عازمین حج سےہوائی جہاز کرائےکی مد میں گزشتہ برس فی کس 2لاکھ 34ہزار روپے لئے گئے تھے۔

حج 2025 کے لیے فضائی ٹکٹ کم ہوکر 2لاکھ 20ہزار روپے کا ہوگیا ، پی آئی اے نے کرائے میں کمی پر رضامندی ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔