کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف
کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، شعیب میمن نے بتایا کہ پکڑے گئے 60 فیصد ملزم نادرا میں رجسٹرڈہی نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8ماہ میں شہریوں کےقتل کے40مقدمات درج ہوئے ، جس میں 30 کیسز میں ملوث 50 ملزم پکڑےہیں۔
شعیب میمن نے انکشاف کیا کہ پکڑے گئے 60 فیصد ملزم نادرا میں رجسٹرڈہی نہیں تھے، جیل پولیس اورنادراکےساتھ ملکرملزمان کے شناختی کارڈبنوائے گئے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ 12شہریوں سے کچھ نہیں لوٹا جا سکا لیکن قتل کردیےگئے، لٹیرے وارداتوں میں 9 ایم ایم اور 30 بور پستول استعمال کررہے ہیں۔
شعیب میمن نے مزید بتایا کہ اسلحہ کے پی اور بلوچستان اور گولیاں مقامی بلیک مارکیٹ سےمل رہی ہیں۔