پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنا لی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی قیادت نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی طے کر لی۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہونے پر نئی پلاننگ شروع کر دی، احتجاج میں اب کیسے شرکت ہوگی اس کا فیصلہ آج شام اجلاس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلیے 10 سے 12 ہزار کارکنان کا ٹارگٹ رکھا ہے، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ مسائل سامنے آئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ راستے بند ہونے پر اب نئی حکمت عملی آج شام فائنل ہوگی، لاہور کے قافلے ایک جگہ پر جمع کرنے کیلیے پوائنٹ فائنل ہونا تھا، پی ٹی آئی لاہور کی میٹنگ میں مختلف رائے سامنے آئی فیصلہ آج ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ اسلام آباد جانے کیلیے تیاریاں مکمل ہیں، ہر صورت پہنچیں گے۔
دوسری جانب، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔