حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کو واضح پیغام

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتاکہ دشمن اسرائیل جب چاہے لبنان کی سرزمین پر داخل ہو۔ حزب اللہ جارحیت کا ایک مکمل اور جامع خاتمہ چاہتی ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کا بھی تحفظ کیا جائے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی ہم پر شرائط لاگو کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے لئے بیروت کا دور روزہ دورہ بھی کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دوران لڑائی کے خاتمے کا ایک حقیقی موقع دیکھا ہے اور وہ اب اسرائیل جائیں گے تاکہ اس معاملے کو مزید قریب لایا جاسکے۔

اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے دہشتگرد اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم طویل جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔