اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت تین مرلہ پلاٹ کیسے حاصل کریں؟
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت لوگوں کو تین مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنے کی نئی اسکیم کے اجرا کی منظوری دی ہے۔
رواں سال 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد پنجاب میں اقتدار میں آنے کے بعد مریم نواز نے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا، انہوں نے بے گھر لوگوں کو مکانات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین پیش رفت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعہ کو لاہور میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کی تین مرلہ پلاٹ اسکیم کی منظوری دی۔
پنجاب 3 مرلہ پلاٹ کی تقسیم
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس سکیم کا آغاز پنجاب کے شہر چشتیاں سے کیا جائے گا، جہاں شہریوں کو 666 پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔
پنجاب تین مرلہ پلاٹ کی رجسٹریشن