کراچی: فائیو اسٹار چورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا واقعہ مشکوک نکلا

کرچی میں فائیو اسٹار چورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر سلمان نامی شہری کے قتل کا واقعہ مشکوک نکلا، پولیس نے اسے لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، مقتول سلمان بلڈر تھا اور کیٹرنگ کا کام بھی کرتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس نے ایک پارٹی سے 2 کروڑ 9 لاکھ روپے لینے تھے، رقم میں سے ایک کروڑ 39 لاکھ سلمان کے تھے، مقتول لین دین کا مسئلہ حل کرنے تھرڈ پارٹی کے پاس گلشن گیا تھا، کے ساتھ اس کا ملازم بلال بھی موٹر سائیکل پر تھا۔

’تھرڈ پارٹی نے رقم ادائیگی کیلیے ایک دو روز کا وقت مانگا۔ پھر مقتول گلشن اقبال سے نکل کر ایک دوست کے پاس سخی حسن گیا جہاں آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔‘

پولیس کے مطابق مقتول سخی حسن سے فائیو اسٹار پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا، سلمان نے ملزمان کو سب کچھ دے دیا تاہم اسی دوران مزید 2 ملزمان پیچھے سے موٹر سائیکل پر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔