بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے: پارٹی ترجمان

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں، قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہو چکا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے، بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ مطالبات کے حق میں اسلام آباد جا رہی ہیں۔

پارٹی ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ورکرز کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، ہم ورکر سے فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو بانی کی فیملی پہلے سے مارچ کا حصہ ہوگی۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی کی کال پر قوم آج متحرک ہے، حکومت ملک بھر میں کرفیو لگا کر خود رکاوٹوں، کنٹینرز کے پیچھے چھپ گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب، وفاق حکومت عوام کے خوف سے چھپ کر بیٹھی ہے، عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے سے وجود پذیر نظام سر سے لیکر پیر تک لرز رہا ہے، کچھ بوریا بستر سروں پر اٹھائے فرار کی راہیں کھوج رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔