سابق ریسلر ہوگن نے ٹرمپ کا وزیر بننے کی امید باندھ لی

عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلر اور اداکار ہلک ہوگن نے بھی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں وزیر بننے کی امید باندھ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلر اور کئی ہالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار ہلک ہوگن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انہیں اپنی کابینہ میں شامل کر سکتے ہیں۔

اس امید کی توجیح انہوں نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صدارتی الیکشن سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں میڈیشن اسکوائر گارڈن مین انتخابی ریلی کے دوران ان کی ٹرمپ سے بات چیت ہوئی تھی جس میں ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے پر انہیں کوئی ذمے داری سونپنے کا عندیہ دیا تھا۔

ہلک ہوگن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں کہا تھا کہ آپ جسمانی فٹنس پر صدر کی کونسل چلانے کے لیے بہترین رہیں گے۔

صدر کی کونسل برائے کھیل، فٹنس اور غذائیت ایک وفاقی مشاورتی ادارہ ہے جو جسمانی سرگرمیوں اور متوازن غذا کو فروغ دیتا ہے اور موجودہ صدر جو بائیڈن نے اس کونسل کو 30 ستمبر 2025 تک توسیع دی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کی نامزدگی مکمل کر لی ہے، اب سینیٹ سے توثیق کا انتظار ہے۔ ان کی نامزد کابینہ میں لنڈا میک میہن بھی شامل ہیں جو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق سربراہ ہیں اور انہیں وزیر تعلیم نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔