کمبھ میلے میں بڑی تباہی

بھارت میں اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے مچادی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 2 گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے پیش آیا۔ دو گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بعد آگ دوسرے خیموں تک پھیل بھی پھیل گئی، جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کا یہ واقعہ مہا کمبھ میلے کے سیکٹر 19 میں پیش آیا جہاں ایک خیمے میں دو گیس سلنڈرز پھٹ پڑے اور آگ دوسرے خیموں تک پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق قریبی خیموں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خیموں میں آتشزدگی کے باعث آئے ہوئے لوگوں کا سامان اور متعدد خیمے جل گئے، نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع الہٰ آباد میں کمبھ میلے کا آغاز ہوچکا ہے،اس میلے کو ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔