جو بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران جو بھی جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کی ذمہ دار ایک عورت ہے۔

محسن نقوی نے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کس طرح کے لوگ احتجاج کرنے آئے ہیں یہ سب نے دیکھ لیا، ان کی کوشش ایک ہی تھی کہ کسی طرح لاشیں گریں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات تھیں کہ امن قائم رکھنا ہے اور لاشیں نہیں گرنی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شامل لوگوں کے پاس ہر قسم کا اسلحہ، غلیل اور لاٹھیاں موجود ہیں، ہمیں احساس ہے عوام کو سکیورٹی دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کیا کریں؟

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے قافلہ آگے نہ بڑھانے پر کارکنان کی تکرار

عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں دوست ملک کے سربراہ آئے ہوئے ہیں جن کے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں، ریاست بالکل کمزور نہیں ہے شیل یا کنچے چلا کر کسی کو رہا کر لیں گے تو یہ نہیں ہو سکتا، مٹھی بھر شرپسندوں نے چڑھائی کی ہے، کس جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے کہ افغان شہریوں کو پارٹی ممبرشپ دیں؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ گرفتار کیے گئے ان میں ایک صاحب نے کہا کہ انہیں پیسے دیے گئے ہیں، ایک 16 سال کا لڑکا گرفتار کیا اس نے پشتو میں کہا کہ افغانستان سے آیا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔