روس نے برطانوی سفارتکار کو جاسوسی کا الزام لگا کر ملک بدر کر دیا

ماسکو: روس نے برطانیہ کے ایک سفارتکار کو مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے شبے میں ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی ایجنسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے بتایا کہ سفارتکار جس کی تصویر ٹی وی نیوز بلیٹن پر بھی دکھائی گئی، نے ملک میں داخل ہونے کیلیے غلط معلومات فراہم کی تھیں۔

سکیورٹی سروس کے مطابق انسداد انٹیلی جنس کارروائی کے دوران ایجنسی نے دارالحکومت ماسکو میں سفارتخانے کے احاطے میں غیر اعلانیہ برطانوی انٹیلی جنس موجودگی کا پتا لگایا۔

سکیورٹی سروس نے مزید کہا کہ ایجنسی نے مذکورہ سفارتکار کے انٹیلی جنس اور تخریبی کام کرنے کے آثار دریافت کیے جو روسی فیڈریشن کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

ایجنسی نے سفارتکار کا نام ایڈورڈ ولکس ظاہر کیا اور کہا کہ یہ سیکنڈ سیکرٹری ہیں جو نسبتاً جونیئر سفارتی عہدہ ہوتا ہے۔

ادھر، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے بتایا کہ وہ سفارتکار کی روس سے بے دخلی سے لاعلم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔