خاتون نے بغیر ٹکٹ امریکا سے فرانس تک سفر کیسے کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں
بغیر ٹکٹ بس یا ٹرین کا سفر غیر معمولی نہیں مگر ایک خاتون کو بغیر ٹکٹ جہاز میں سوار ہو کر امریکا سے پیرس پہنچ گئی۔
بغیر ٹکٹ کسی بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا قانوناً جرم ہے تاہم پھر بھی لوگ لوکل بسوں یا ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرتے اور اکثر پکڑے بھی جاتے ہیں مگر امریکا میں تو ایک خاتون بغیر ٹکٹ ہوائی جہاز میں سوار ہوئی اور فرانس کے دارالحکومت پیرس جا پہنچی۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ نیویارک سے پیرس جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جہاں جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر تعطیلات کے باعث مسافروں کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بغیر بورڈنگ اور ٹکٹ کے جہاز میں سوار ہونے کے بعد فرانس جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے مسافروں کے رش میں دو شناختی کاؤنٹرز کو بائی پاس کیا اور اس کے بعد بورڈنگ پاس جاری کرنے والے اسٹیشن سے بھی گزر گئی۔
خاتون کے بغیر ٹکٹ اور بورڈنگ ہوائی سفر کرنے کا راز سفر کے اختتام کے قریب کھلا جب جہاز کے عملے کو پتہ چلا کہ ایک خاتون جہاز کے باتھ روم میں موجود ہے جو بغیر ٹکٹ سفر کر رہی ہے۔
جہاز کے پیرس لینڈ کرتے وقت عملے نے مسافروں کو اس حوالے سے ہوشیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد پیرس پولیس سنگین سیکیورٹی ایشو کے باعث جہاز میں داخل ہو رہی ہے۔