’کراچی میں نوجوان قتل، حسن عارف کا 13 دسمبر کو نکاح تھا جس کی تیاریاں جاری تھیں‘
کراچی کے علاقے گرومندر اسلامیہ کالج کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل نوجوان کا 13 دسمبر کو نکاح تھا جس کی تیاریاں جاری تھیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر اسلامیہ کالج کے قریب چند روپوں کی خاطر ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔
عینی شاہد کا بتانا ہے کہ نوجوان نے ایک ملزم پکڑ لیا تھا، ملزمان نے گولی مار دی، تین موٹر سائیکلوں پر سوار 9 ڈاکوؤں نے ریلی سے نکل کر لوٹ مار کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج کے قریب اتوار کے روز ڈاکوؤں نے دھاوا بولتے ہوئے کئی دکانداروں کو لوٹا، مقتول نوجوان حسن عارف نے مزاحمت کی تو گولی ماردی گئی۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مقتول حسن عارف اپنی دکان پر موجود تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور ایک کے بعد ایک دکاندار کو لوٹنے لگے۔